Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمدیقینی بنایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنرگجرات

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے، تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کی جارہی ہے۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 783مقامات پر انسپکشن کی گئی ،خلاف ورزی کے مرتکب 209افرادپر 6 لاکھ 35 ہزار 500 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 2 ہوٹلز کو سیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور سپیشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں ،روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کروایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی اور وزن میں کمی رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سختی سے روٹی اور نان کے ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے، کسی فرد کو حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے زائد وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات