Live Updates

نوشہرہ ورکاں ، اسسٹنٹ کمشنر کے مقررہ قیمت سے زائد نان روٹی فروخت کرنے والوں کوجرمانے

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات پر نان اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر پرائس مجسٹریٹس متحرک اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے متعدد تندوروں کا دورہ کیا اور مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والے تندور مالکان کو جرمانے عائد کیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات