سعودی عرب،ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس شروع

اتوار 28 اپریل 2024 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس 28 اپریل کو ریاض میں شروع ہو گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ’بین الاقوامی تعاون اور ترقی کے لیے توانائی کی اہمیت‘کے سلوگن کے تحت ہو رہا ہے۔اجلاس میں امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح، مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ کمال مدبولی، عراقی کے وزیراعظم محمد سوڈانی، اردن کے وزیراعظم بشر الخصاونہ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، فلسطینی صدر محمود عباس، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل، فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور سٹیفن سیجورن، جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون، آئی ایم یف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے سینیئر کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی اجلاس میں مختلف حوالوں سے سیمینارز منعقد کیے جائیں گے جن کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئی شراکت داری اور مختلف اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔