امریکا کا یوکرین کے لیے 6 ارب ڈالر تک کی امداد کا اعلان

اتوار 28 اپریل 2024 09:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو 6 ارب ڈالر تک کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا ، این ایچ کے ، کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے یوکرین پر روس کے جاری حملے کے تناظر میں کیف سے فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ممالک کے ایک آن لائن اجلاس میں شرکت کے بعد اعلان کیا کہ واشنگٹن یوکرین کو 6 ارب ڈالر تک کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پیکج میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے گولہ بارود اور آرٹلری گولہ بارود شامل ہے جس کی اگلے محاذوں پر قلت ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی صدر جو بائیڈن کے ہنگامی بجٹ مسودے پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کانگریس میں مہینوں کے اختلاف کے بعد یوکرین کے لیے امداد بھی شامل ہے۔