ویب سیریز ’ہیرا منڈی، دا ڈائمنڈ بازار‘ کے پریمیئر کو عالیہ بھٹ کے حسن نے چار چاند لگا دیئے

تمام فلمی ستارے حسین ملبوسات پہن کر پہنچے وہیں عالیہ بھٹ کا شرارہ تقریب کی لائم لائٹ چراتا نظر آیا

اتوار 28 اپریل 2024 11:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) بھارتی معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی، دا ڈائمنڈ بازار‘ کے پریمیئر کو عالیہ بھٹ کے حسن نے چار چاند لگا دیئے۔بھارتی شہر ممبئی میں ’ہیرا منڈی، دا ڈائمنڈ بازار‘ کی سکریننگ کی گئی جس میں بھارتی فلم نگری کی تمام معروف شخصیات نے سج دھج کر شرکت کی۔جہاں اس تقریب میں تمام فلمی ستارے حسین ملبوسات پہن کر پہنچے وہیں عالیہ بھٹ کا شرارہ تقریب کی لائم لائٹ چراتا نظر آیا۔

عالیہ بھٹ پریمیئر پر اپنی والدہ سونی رازدان اور ساس نیتو کپور کے ساتھ پہنچیں اور تقریب کو اپنے حسین لک سے چار چاند لگادیئے۔پریمیئر کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے معروف فیشن ڈیزائنر کی تیار کردہ چھوٹی قمیض کے ساتھ شرارہ پہنا۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ نے ڈسکی پنک پرل شرارہ اور سفید قمیض پہنی جس پر دھاگے، پرل اور کرسٹل کا کام کیا گیا تھا جبکہ دوپٹے کے چاروں کناروں پر موتی ٹاکے گئے تھے۔

اداکارہ نے اپنے لک کو مزید دلکش بناتے ہوئے کانوں میں لٹکنے والے لمبے بندے پہنے جبکہ زلفوں کو ہاف ٹائی کیا۔واضح رہے کہ ممبئی میں ہونے والے پریمیئر میں بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان، اداکارہ عالیہ بھٹ، نیتو سنگھ، اننیا پانڈے، ریکھا، ادیتی راؤ حیدری، رشمیکا مندانا، وکی کوشل، پروڈیوسر کرن جوہر کے علاوہ فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔