وزیراعظم نے سعودی حکومت کیساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت پر مختلف متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لی

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے ، سستی کی کوئی گنجائش نہیں، تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے ، شہبازشریف

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا زیر صدارت رات گئے وفاقی وزراء اور افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سعودی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت پر مختلف متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وفاقی وزراء سے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے ، سستی کی کوئی گنجائش نہیں، تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے ۔