تیسری 3 روزہ پاک۔کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی، مہر کاشف یونس
اتوار 28 اپریل 2024 14:00
(جاری ہے)
کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔
دونوں ممالک مشترکہ کوششوں اور وژن کے ذریعے نئے مواقع اور خوشحال مستقبل کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں جدت اور مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کے عالمی منظر نامے کی وجہ سے پاکستان اور کرغزستان دونوں اپنی معیشتوں کے فروغ کے لیے آئی ٹی کے استعمال کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد اس شعبے میں شراکت داری کے ذریعے معلومات کے تبادلے کو سہل بنانا اور سرمایہ کاری و انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔ سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ میں تعلیم کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرز اس شعبے میں تعاون بڑھانیکے لیے حکمت عملی پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کانفرنس نوجوانوں کو مطلوبہ مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ فروغ پذیر مسابقتی عالمی منڈی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
-
اڈا کمیر عارف والا روڈ پر40سالہ خاتون مسافر بس کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.