ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے سےصوبہ بھرمیں یکم جنوری 2022 ء سے 18اپریل 2024ء تک 17افراد جاں بحق، اعدادوشمارجاری

اتوار 28 اپریل 2024 17:00

بہاول پور 28 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے سےصوبہ بھرمیں یکم جنوری 2022 ء سے 18اپریل 2024ء تک 17افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے اعدادوشمارجاری کردئیے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق یکم جنوری 2022 ء سے 18اپریل 2024ء تک ایل پی جی سلنڈرمیں آگ لگنے کے 328واقعات صوبہ بھرمیں رونماہوئے جن میں بہاولپور کے 8واقعات بھی شامل ہیں جبکہ ان واقعات میں کل 17 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک فیصل آباد، ایک گجرات، 2لاہور، 7سرگودھا اور 6 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلاک ہوئے۔\378