Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایس ایس پی رفعت بخاری کو ’’ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ‘‘ پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس ایوارڈ حاصل کرنیوالی خاتون ایس ایس پی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا،رفعت بخاری جیسی بیٹیاں خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں‘ مریم نوازشریف

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ’’ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ‘‘کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) ایوارڈ حاصل کرنے والی ایس ایس پی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رفعت بخاری جیسی بیٹیاں خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کے باوقار ایکسی لینس ان پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔خواتین کے تحفظ اور حفاظت کیلئے رفعت بخاری کی لگن اور غیر معمولی خدمات قابل تعریف ہیں۔ پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ انہوںنے کہا کہ رفعت بخاری کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مجرمان کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری میں خدمات کو سراہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رفعت بخاری کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔ دعا ہے رفعت بخاری اپنے کیریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور خواتین سکیورٹی افسران کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات