eشمالی وزیر ستان کے طلبا کا ایک دن پاک فوج کے ساتھ

ٓمیرانشاہ کیمپ میں میوزیم کا دورہ،ڈاگ شو،گھڑ سواری اور کھیلوں کا اہتمام،طلبہ کا اظہار تشکر

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

Qمیران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) شمالی وزیرستان میں طلباء نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا،شمالی وزیرستان کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبائ کی کثیر تعداد نے میران شاہ کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک دن پاک فوج کے ساتھ کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء کو پاک فوج کی روز مرہ کی روٹین,جدید ساز و سامان اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے،طلباء کو ہیڈ کوارٹر ٹوچی سکاؤٹس, ایوی ایشن اسٹرپ اور ٹوچی میوزیم کا دورہ کروایا گیا،طلباء فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج میں شمولیت کا اظہار کیا،طلباء کی تفریح کے لیے ڈاگ شو, گھڑ سواری اور مختلف کھیلوں اور فن گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا،اس موقع پر طلباء نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :