ذ* ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی آج پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

* اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) T20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی آج پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے آفیشلز کل امریکن ایمبیسی پہنچیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی امریکہ کے لیے ویزابھی ایپلائی کریں گے۔ امریکن ایمبیسی میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ایکٹیویٹی میں بھی حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے ٹیم کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی کے ممکنہ کھلاڑی برطانیہ کے ویزے کے لیے کاکول کیمپ کے فوراً بعد پہلے ہی ایپلائی کرچکے ہیں۔