مولانازاہد محمود قاسمی کی سکیورٹی وا پس لینے پر لا ہور ہا ئیکو رٹ نے سی پی او فیصل آبا د سے تحریری جواب کے ساتھ طلب کر لیا

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

خ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پنجا ب پو لیس کی جا نب سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی کی سکیورٹی وا پس لینے پر لا ہور ہا ئیکو رٹ نے سی پی او فیصل آبا د سے تحریری جواب کے ساتھ طلب کر لیا ،آن لا ئن کے مطا بق عدالت عالیہ لاہور کے جسٹس جناب امجد رفیق صاحب نے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ زاہد محمود قائم کی جانب سے دائرکردہ آئنی درخواست برائے بحالی پولیس سکیورٹی پر سماعت کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا کہ معروف مذہبی سکالر کوفراہم کردہ پولیس سکیورٹی گارڈ ز کو کوکیوں واپس لیا گیا ہے جبکہ مولانا کانام عرصہ دراز سے ملک کی دہشت گرد تنظیموں داعش تحریک طالبان پاکستان اور خودکش حملہ آور گروپس کی ہٹ لسٹ پر سر فہرست ہے،جس پر مولانا کو فیصل آباد پولیس کی طرف سے عرصہ دراز سے دو عدد سکیورٹی گارڈ ز آصف خالق اور کلیم اللہ برائے حفاظت جان و مال فراہم کیے گئے تھے مگر 22 اپریل 2024 کو بغیر اطلاع و قانونی جواز کے واپس لے لیے گئے جس پر مولانا نے با امر مجبوری عدالت عالیہ لاہور میں آئی درخواست دائر کر کے تحرک کیا کے جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ لاہور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور CPO فیصل آباد پولیس کو بمع رپورٹ 2 مئی 2024 کوعدالت عالیہ لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کی مزید کاروائی 2 مئی 2024 کے لیے مقرر کی گئی ہے۔