Live Updates

اٹک میں بہت جلد شیخ افتاب احمد کی نگرانی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حاجی محمد یعقوب خان

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) مسلم لیگ نون کے سنیئر نائب صدر اٹک حاجی محمد یعقوب خان نے کہا کہ اٹک میں بہت جلد شیخ افتاب احمد کی نگرانی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔علاقے میں سوئی گیس بجلی کارپٹ سڑکیں اور دیگر کئی منصوبے مکمل کروانا بھی شیخ افتاب احمد کا کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی یعقوب خان نے کہا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیابی سے ہمکنار ہو گا اس دورے سے پاکستان کی معشیت میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی صوبہ پنجاب کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں ان کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے آج پنجاب کے تمام ارارے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ نون جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا اغاز ہوا جبکہ اٹک میں بھی سابق وفاقی وزیر شیخ افتاب احمد کی قیادت میں اٹک کے عوام کے مسائل حل ہوئے اب بہت جلد ضلع اٹک میں ترقی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی حاجی یعقوب خان نے کہا مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات