تحصیل تنگی میں میئر الیکشن ، آر پی او کا دورہ چارسدہ

اتوار 28 اپریل 2024 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چارسدہ کی تحصیل تنگی میں میئر الیکشن کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن نجیب الرحمن نے ضلع چارسدہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید خان کے ہمراہ پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولنگ سٹیشنز میں موجود عملہ کے ساتھ ملاقات کی اور پولنگ عملہ کو پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے چارسدہ پولیس کی جانب سے فل پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آر پی او نجیب الرحمن نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروائیں، اپنی ڈیوٹیاں نہایت ایمانداری اور غیر جانبدار ہوکر انجام دیں،پولنگ عملے، امیدواروں،ووٹرز کو تحفظ فراہم کریں اور الیکشن میٹریل کا خصوصی خیال رکھیں۔