Live Updates

{ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم: منشیات

iفروشوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

:لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ایک دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے مارے، مکروھ کاروبار میں ملوث 92 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 88 مقدمات درج کئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 49 کلو گرام چرس، 700 گرام ہیروئن، 110 گرام آئس اور 700 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 26 فروری سے جاری آپریشن میں صوبہ بھر میں 17801 چھاپے مارے گئے، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 8381 مقدمات درج کئے گئے اور 8878 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سی5851 کلوگرام چرس، 100 کلو ہیروئن، 216 کلو افیون، 29 کلو آئس برآمد اور 111779 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسداد منشیات کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کے تدارک کیلئے انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں، نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کیلئے موثر آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات