جمہوریت کی بالادستی سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے، ڈاکٹر ما لک بلو چ
سیاسی جماعتوں کی کمزوری سے مقتدرہ کو طاقت ملی ہے، سیاسی جماعتوں میں موروثیت موجود ہے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی تحرک ضروری ہے، رکن بلو چستان اسمبلی
اتوار 28 اپریل 2024 21:15
(جاری ہے)
ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اسلام اباد کو بلوچستان کے وسائل بڑیپیارے لگتے ہیں لیکن بلوچ عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اتنے بڑے ملک و سماج کو بغیر قانون کے نہیں چلایا جاسکتاہے پاکستان کی تلخ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی بیشتر سیاسی جماعتیں موروثی ہیں اس موروثیت نے ریاستی ڈھانچے کو کمزورکیاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ سے کمزور ادارہ سے تاریخ میں نہیں دیکھی ہے اس وقت ملکی آئین خود تحفظ مانگ رہا ہے۔
بلوچستان سمیت ملک بھرمیں انتخابات کی منڈی لگائی گئی خرید وفروخت کی منڈی لگادی گئی تھی۔ مقبول عوامی رہنماؤں کو پارلیمنٹ سے آؤٹ کرکے اس میں ایسے لوگ لائے گئے جو نہ سیاسی ہیں ناہی ان کا عوام سے کوئی تعلق رہا بھاری رقم کے عوض پارلیمنٹ کی نشستوں کا سودا کیا جو سیاسی تاریخ کا شرم ناک ترین باب ہے۔ڈاکٹر مالک نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی استحکام کیلیے آئین کی عملدرآمد کویقینی بنایا جائے، سیاسی عمل پر رکاوٹیں نہ ڑالی جائیں سیاسی جماعتوں میں موروثیت ختم کی جائے اور کسی ایک ادارہ کی بالادستی کے بجائے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرکے پارلیمنٹ کے سامنے سب کو جواب دہ بنایا جائے۔ ناراض بلوچوں کے ساتھ مزاکرات کے لئے موجودہ حکومت کی بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے بارے میں سوال پر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کا مجموعی مائنڈ سیٹ سیاسی جماعتیں، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ سب بلوچستان کے مسلے کو سطحی دیکھتے ہیں بلوچستان کے مسلے میں سیاسی و معاشی پہلو آپس میں جڑے ہوئے ہیں، سیاسی پہلو میں بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق حاصل ہو اور رائے دینے کی آزادانہ حق سے محروم نہ رکھا جائے۔ پاکستان ایک وفاقی ملک ہے جہاں مختلف اقوام اپنی جغرافیہ اور ثقافت اور تاریخی پس منظر سے آباد ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک کے سوا کسی قوم کا تشخص قبول نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسلے کو سیاسی حل کے بجائے اسٹیٹ جیکل بنیاد پر حل کرنے کی سوچ نے حالات کو مذید گھمبیر بنا دیا ہے۔ سوئی، سیندک اور ریکوڈک کے ساتھ کیا ہوا چاغی میں آج بھی لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں، وزارت اعلی کے دور میں پارلیمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت اور تائید کے ساتھ ہم نے عسکریت پسندوں کے ساتھ بات چیت مینڈیٹ کے ساتھ شروع کی مگر 60 فیصد نتیجہ خیز بات چیت کے بعد مقتدرہ کے ایک حلقے نے اس میں رکاوٹ ڈال کر مزاکرات کو ناکام بنا دیا۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد اور اغواء کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیرتسلی بخش قراردیدیا
-
ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
-
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربارپرحاضری
-
لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی
-
شیرافضل مروت کا سعودی عرب سے متعلق موقف پوچھنے پر صحافیوں سے اظہار برہمی
-
نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی
-
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.