سی ٹی او لاہور کے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لا نے کے احکامات جاری

پیر 29 اپریل 2024 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لا نے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لرنر پرمٹ کے ساتھ کار، موٹرسائیکل چلانا قوانین کی خلاف ورزی ہے، لرنر پرمٹ میں گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کو بھی جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔عمارہ اطہر نے کہا کہ منگل سے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورزکےخلاف خصوصی کریک ڈائون کیا جائے گا، کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی،موٹرسائیکل کو تھانے میں بند کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈائون کیا جائے گا۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔