پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، مسافر کوچ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی سامان برآمد ،عملہ گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 13:22

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر کوچ سے اسمگلنگ شدہ سامان برآمد کرلی کوچ کے عملے کو حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز، تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی حب وندر ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر چیکنگ کی تاہم پہلے کی طرح اس بار بھی ڈیوٹی سٹاف نے انتہائی تخمل کے ساتھ مسافروں کو اتار کر کوچ کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ کافی تکنیکی مدد اور تگ و دو کے بعد انتہائی مہارت سے تیار کردہ کوچ کے خفیہ خانوں سے سمگلنگ کا مختلف سامان برآمد کیا گیا یہ مسافر کوچ باچا خان کمپنی کی ہے خصوصی طور پر سمگلنگ کے سامان کے لیے تیار کردہ خفیہ خانوں سے 1050 کلو گرام چھالیہ اعلیٰ کوالٹی کا مختلف اقسام کا 1300 کلو گرام کپڑا ملک پاؤڈر 46 بیگز اور 1700 کلو گرام خشخاش برآمدکر لی گئی مسافر کوچ کو مزید چیکنگ کے لئے روک لیا گیا اور مسافروں کو دوسری کوچز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا مسافر کوچ کے عملے کو حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے لیے کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔