Live Updates

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 14:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر (بی ایف سی) سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دورے کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کےلئے بلڈنگ پلان کی منظوری دی۔ انہوں نے کارپوریٹ سیٹ اپ میں تبدیلی، پراجیکٹ کے نام کی رجسٹریشن اور تبدیلی، بجلی، گیس، ٹیلی فون، واٹر سپلائی کے کنکشنز کےلئے این او سی کے اجراء سمیت نئے کاروبار کے آغاز کےلئے دیگر اہم اجازت نامے، این او سی، سرٹیفی کیٹس اور لائسنسز کے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں اور ان پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بی ایف سی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سروسز کے معیار کو جتنا بہتر بنایا جائے گا اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیاں پروان چڑھیں گی جس سے سیالکوٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بی ایف سی کی سروسز کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے اس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ میں قائم بزنس فیسلی ٹیشن سنٹرز کے دوروں کا آغاز کررہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بی ایف سی کے آپریشن کو شفاف اور سہل بنانے کے ساتھ ساتھ اصلاحات بھی کی جارہی ہیں، اس کےلئے پالیسی سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بی ایف سی کو درپیش مسائل کے حل کےلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کے اجلاس سے بھی خطاب کیا اور پوائنٹ ٹو پوائنٹ مسائل کے حل کےلئے احکامات جاری کئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات