سیف سٹی اسلام آباد نے رواں سال 1 ہزار 12 کیسز پر کام کیا

پیر 29 اپریل 2024 18:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سیف سٹی اسلام آباد نے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 1 ہزار 12 کیسز پر کام کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق 1 ہزار 12 کیسز میں سے 433 کیسز میں ملزمان کو سیف سٹی کی مدد سے ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچایا گیا اور 250 تفتیشی افسران نے کیسز کو ٹریس کرنے میں سیف سٹی اسلام آباد سے استفادہ حاصل کیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونےوالے جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کے ذریعے ٹریس کیا جاتا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق اطلاع اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ہیلپ لائن پکار15یاآئی سی ٹی15ایپ پر دیں۔

متعلقہ عنوان :