وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

پیر 29 اپریل 2024 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 490 سے کم ہو کر 339 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی اور اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 297 رہی ۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 4 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 38 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :