ضلع باجوڑ میں سخت سیکیورٹی حصار میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

پیر 29 اپریل 2024 18:42

با جوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیاگیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ 1300 سے زائد پولیس اہلکارز اپنے ڈیوٹیاں سر انجام دینگے۔حالیہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہے۔

پولیو مہم کے پر امن انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا اور پولیو ورکرز کی حفاظت پولیس جوانوں کی ذمداری ہے۔ دوران ڈیوٹی حفاظتی سازو سامان بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ وغیرہ کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ موبائل کے استعمال سے اجتناب کریں اور اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :