پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں و محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ،چوہدری اسلم گل

پیر 29 اپریل 2024 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، ہاریوں اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں محنت کشوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،ہم نے اسمبلیوں کے اندر اور باہر مزدور کے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا وفد کل منگل کو لیبرڈے کے موقع پرلاہور ریلوے سٹیشن کے سامنے ریلوے ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ریلی میں شرکت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ لیبرڈے منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی ، پاکستان کے مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔