میجر جنرل اظہروقاص نے المصطفیٰ تھیلی سیمیاسینٹردھوراجی کاافتتاح کیا

المصطفیٰ کاکام اورکارکردگی میری توقعات سے بھی زیادہ ہے،ڈی جی رینجرز سندھ کا تقریب سے خطاب

پیر 29 اپریل 2024 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹرجنرل رینجرزسند ھ میجر جنرل اظہروقاص نے المصطفیٰ تھیلی سیمیاسینٹردھوراجی کاافتتاح کیااس موقع پرالمصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم،احمدرضا طیب،پروفیسر ڈاکٹرحسنین ساکرانی،دانش امان کموڈور،کرنل امجد،شہاب قمر،فرحان اشرفی،معین خان،رضاعباس زیدی ،شاہ جہاں ،زاہدحمید ،اکرم جاوید،انورشیخ،آصف سم سم ،یاسین فوجدار،اکبرجاویدودیگر موجودتھے ۔

تقریب میں تھیلی سیمیا سینٹر میں زیر علاج بچوں اوران کے والدین نے شرکت کی ۔میجرجنرل اظہروقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں حاجی حنیف طیب کامشکورہوں کہ انہوںنے مجھے المصطفیٰ کی خدمات سے روشناس کرایا اورمجھے المصطفیٰ کے تھیلی سیمیا سینٹر میں زیر علاج بچوں سے ملنے کا موقع دیا ،المصطفیٰ کاکام اورکارکردگی میری توقعات سے بھی زیادہ ہے جوکام حکومتوں کے کرنے کے ہیں وہ یہ ادارے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرزالمصطفیٰ سے رابطے میں ہے ہم حاجی حنیف طیب اوران کی پوری ٹیم سے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔حاجی حنیف طیب نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ تعلیم اورصحت کیساتھ ساتھ انسانی خدمات کے دیگرشعبوں میں کام کررہی ہے ہمارے ہسپتال، اسکولز،کالجز،یتیم خانے ،اولڈہومز معاشرے کے غریب اورمتوسط افرادکیلئے نعمت ہیں۔

المصطفیٰ کے صدرڈاکٹرعبدالرحیم نے کہاکہ المصطفیٰ یتیم بچوں کا ادارہ مائی ہوم اوربے گھرخواتین وحضرات کیلئے اولڈ ہوم چلارہی ہے جس میں تین سوسے زائد افرادرہائش پذیرہیں جنہیں تعلیم وتربیت سے لیکر غذا،لباس اورعلاج معالجہ تک تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔التمش ڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹرحسنین ساکرانی نے بتایا کہ المصطفیٰ تھیلی سیمیا سینٹر دھوراجی المصطفیٰ کیلئے غنی فیملی کا عطیہ ہے ان شاء اللہ ہم اسے چلانے میں بھی المصطفیٰ سے بھرپورتعاون جاری رکھیں گے ۔پروگرام کے بعد مہمان خصوصی میجرجنرل وقاص ،ڈاکٹر حسنین ساکرانی اوراکبر جاوید کوالمصطفیٰ کی طرف سے یادگارشیلڈپیش کی گئی ۔