سازش کے تحت منگچر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سردارنادرلانگو

پیر 29 اپریل 2024 21:26

منگچر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) چیف آف لانگو سردارنادر خان لانگو نے گزشتہ روز کے افسوس ناک واقعے میں ایف سی کی جانب سے شپچ،کلی میرمولا بخش،کلی تلاری،کلی شہید ملک عثمان منگچرمیں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے گھروں ،عورتوں،بچوں پربمباری،جس میں عورتوں اور بچے زخمی بھی ہیں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت منگچر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اور قبائلی جنگ کوہوا دی جارہی ہے۔ قبائلی معاملات میں اگر کسی شخص پر ایف آئی آر ہے تو لیویز کو کاروائی کا اختیار ہے۔ جبکہ یہاں لیویز کو اطلاع دئیے بغیر بے گناہ لوگوں پر چڑھائی کی گء ہے۔علاقے کے امن امان کوخراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ چادر اورچار دیواری تقدس کو پامال ،عورتوں اور بچوں پر بمباری کا نوٹس لے۔ قبائلی عمادین سے مشاورت کے بعد ھڑتال اور احتجاج کی کال دی جائیگی۔