ضلع بنوں میں جاری آئیندہ پولیو مہم کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے اسلحہ،ڈبل سواری اور کالے شیشوں کے استعمال پر دفعہ 144 کا نفاذ۔

پیر 29 اپریل 2024 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان نے ضلع بنوں میں آئندہ پولیو مہم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے 29اپریل سے 03 مئی 2024 تک پانچ دنوں کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان کل ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیاہے۔