حکومت جان بچانے والی ادویات کی قلت اوربڑھتی قیمتوں کافوری نوٹس لے، پاسبان
پیر 29 اپریل 2024 22:04
(جاری ہے)
زبانی جمع خرچ سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ڈرگ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔
سستی ادویات اور سستے علاج پر مبنی ہیلتھ پالیسی کی ضرورت ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں اور قلت کی جانب ہنگامی بنیادوں پر توجہ دی جائے۔ عوام کو سستے علاج کی سہولت سے محروم نہ کیا جائے۔ڈریپ اور حکومتی ادارے عوام کو لوٹنے اور ان کی جانوں سے کھیلنے والے گروہ سے سختی کے ساتھ نمٹیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں جان بچانے والی ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مزید کہا کہ عام ادویات سمیت امپورٹڈ ادویات کا مارکیٹس سے غائب ہوجا نا دراصل مافیاؤں کا کام ہے۔ جو پہلے تمام اہم ادویات کو ذخیرہ کر کے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرتی ہیں بعد ازاں انہی ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس طرح جان بچانے والی ادویات کو بھی اسٹور کر کے بعد میں منہ مانگی قیمتوں میں فروخت کیا جاتا ہے جسے کوئی بھی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔پاکستان کی کل آبادی کا 27فیصد حصہ شوگر جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں اور ان میں سے بیشتر انسولین کا استعمال کرتے ہیں تاہم ملک بھر میں انسولین اور بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات مارکیٹ سے غائب ہوچکی ہیں۔ جس کے باعث مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس وقت مختلف ویکسینز، بے ہوش کرنے کی دوا، گردے کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں سمیت دیگر ادویات کی مارکیٹ میں قلت ہے اور ملک میں یہ ادویات میسر نہیں ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.