وزیراعظم کی غزہ کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ، عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، غزہ میں مستقل امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔شہباز شریف

پیر 29 اپریل 2024 23:33

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے آخری سیشن سے خطاب میں اپنی گفتگو کے آغاز پر ہی غزہ کی صورتحال پر بات کی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں مستقل امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اشیائے ضرورت درآمد نہ ہو سکیں۔