ایوان بالا اجلاس ، سینیٹر دلائور خان نے تحریک انصاف کے بانی چیرمین کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

پیر 29 اپریل 2024 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ایوان بالا میں سینیٹر دلائور خان نے تحریک انصاف کے بانی چیرمین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس کو نشانہ بنانا ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر دلائور خان نے کہاکہ ملک میں ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے انہوں نے کہاکہ جس طرح پارٹی کے بانی چیرمین ،عہدیداروں اور کارکنوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسی صورتحال پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہے انہوںنے کہاکہ ایک محب وطن لیڈر کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت تو ڈوب چکی ہے اور اب باقی ملک بھی ڈوبنے کے قریب ہے انہوں نے کہ صدر مملکت کی تقریر میں کچھ بھی نہیں تھا انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت نے امریکہ کو آڈے دینے کی کوشش کی تو ہمارے تعلقات پڑوسی ممالک سے انتہائی کشیدہ ہوجائیں گے اور اس سے ملک کے عوام اور سیکورٹی اداروں کو مذید نقصان پہنچے گا۔

۔۔۔اعجاز خان