کے آئی یومیں پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کاآغاز
پیر 29 اپریل 2024 23:37
(جاری ہے)
کے آئی یو میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کنگ کالج لندن نے کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ شعبہ اینتھروپالوجی کے اشتراک سے کیاہے۔
کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ نوجوانوں میں حساسیت و جذبات سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اس حساسیت و جذبے کو مثبت چیزوں میں صرف کرے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکے۔انہوں نے کہاکہ طلباء اپنے اندر احساسات و جذبات کو دبا کر نہ رکھیں۔بلکہ اچھے انداز میں ان احساسات و جذبات کا اظہار کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس اہم موضوع کے حوالے سے سکولوں،کالجوں میں بھی شعور وآگاہی پر کام کیاجائے تاکہ پاکستان کی جیو پولیٹکس اور سوشل سائنسز کے اثرات سے متعلق بہتر ین آگاہی مل سکے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون نے کہاکہ کانفرنس میں بتائے گئے باتوں کو اپنی عملی زندگی میں اپنائے تاکہ کانفرنس منعقد کرنے کامقصدپورا ہوسکے۔اس سے قبل کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ شعبہ اینتھروپولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر زییر احمد، کنگ کالج لندن کے لیکچرر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر جیمز نے دو روزہ کانفرنس کواکیڈمیہ اور نان اکیڈمیہ کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کرنے اور گلگت بلتستان کو نئے پیرائے میں سوچنے سے متعلق معاون قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانفرنس احساسات و جذبات کو بیان کرنے اور اس بارے میں سوچنے و سوال کرنے میں آگاہی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہرفرد کے جذبات و احساسات کی نمائندگی کا نام جیو پولیٹکس ہے۔مگر ہمارے یہاں محض گورنمنٹ یاپھر مخصوص شعبہ جات کو لیاگیاہے۔کانفرنس کے آخری سیشن میں حلقہ ارباب زوق کے نامور شعراء نے شرکت کی۔جن میں عبدالخالق تاج،غلام عباس نسیم،نظیم دیا،اشتیاق احمد یاد،ظفر وقار تاج،یونس سروش،عبدالبشیر بشر،فاروق قیصر،نذیر حسین نذیر، آصف علی آصف،شاہد حسین اور شیر عالم شہباز ،رضا تابش و دیگر شعراء حضرات شامل تھے۔شعراء نے اپنے منفرد انداز میں شاعری پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ کانفرنس کے پہلے روز تین اکیڈمک سیشنز میں 08 ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر اپنے تجربات اور مقالے بھی پیش کیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پرہونے والی کانفرنس 30اپریل کے روز بھی جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.