بارش کا سلسلہ جاری ،مینگورہ میں نکاسی آب کے ناقص انتظام ،نالوں کی صفائی نہ ہونے سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

پیر 29 اپریل 2024 23:37

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سوات میں چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ،مینگورہ شہر میں نکاسی آب کے ناقص انتظام اورنالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں ۔پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لوگوں کا شدید نقصان ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سوات میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہا اور پیر کے روز بھی صبح کے وقت دھوپ نکل آنے کے بعد دوپہر کے بعد دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے مینگورہ شہر میں واسا کی کارکردگی کا پول کھول گیا ہے اور نکاس آب کے ناقص انتظام اور نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے سارا پانی سڑکوں پر بہنے لگتا ہے اور سڑکیں تالاب بن کر ٹریفک کانظام درہم برہم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہوتا ہے ۔