پتوکی ،ملزمان نوجوان لڑکی کو ورغلاء پھسلا کر لے گئے ،مقدمہ درج

پیر 29 اپریل 2024 23:41

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پتوکی ملزمان نوجوان لڑکی کو گھر سے ورغلا پھسلا کر اغواء کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال مغویہ بازیاب نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ سہجوال چک نمبر11کے رہائشی گلشن شہباز کے گھر ملزمان محمد علی ماچھی اور اسکی بیوی آئے جومقدمہ مدعی کی بیٹی رحمان کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرکے لے گئے مقدمہ مدعی نے پولیس کو مزید بتایا کہ ملزمان کا میرے گھر آنا جانا تھا جو میری غیر موجودگی میں میرے گھر آئے اورمیری بیٹی رحمان کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرکے زیادتی کی ہے ملزمان جاتے ہوئے میرے گھر سے تین لاکھ روپے نقدی رقم بھی لے گئے نقدی رقم بچی کی شادی کیلئے بھٹہ مالک سے ادھار لیکر رکھی تھی تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مغویہ بچی کے والد گلشن شہباز کی مدعیت میں نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس مغویہ کو ملزمان کے قبضہ سے بازیاب نہ کرواسکی ۔