محکمہ لائیوسٹاک کا چھاپہ ،مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام ،2افراد گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 23:41

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) محکمہ لائیوسٹاک کا چھاپہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بناکر -2افراد کوحراست میں لے لیا 600 کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پل راکھ کے نزدیک حویلی لکھا سے عارفوالا براستہ پاکپتن مردہ مرغیوں کو سپلائی کیلئے لایاجارہاتھا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مزداڈالہ نمبر1247 سے 600کلوگرام مردہ مرغیوں کو برآمد کرکے ضائع کردیا ڈرائیور ایوب اور آصف کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق ملزمان مردہ مرغیوں کو شوارما، باربی کیواورہوٹلوں پر سپلائی کیلئے لے جارہے تھے کہ کارروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :