الخدمت اکیڈمک اسکالر شپ کے تحت ملک بھر میں 5ہزار 269طلباء کو43 کروڑ 60 لاکھ روپے کیے اسکالرشپ دیے جا چکے ہیں

پیر 29 اپریل 2024 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اکیڈمک اسکالر شپ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کے ڈین اور ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعبدالروؤف،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر جبران بلوچ،الخدمت آزاد کشمیرریجن کے صدر کرنل (ر)ظفرعباسی اور الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامداطہرملک سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر الخدمت اکیڈمک اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ اور نمایاں پوزیشن ہولڈزطلباء کو شیلڈزدی گئیں۔ سید وقاص جعفری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سمیت آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں ذہین اورباہمت طلبہ وطالبات کو ہائرایجوکیشن کے مواقع فراہم کر رہی ہیاب تک ملک بھر میں 5ہزار 269طلبائ کو 43 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اسکالرشپ فراہم کیے جا چکے ہیں اور الخدمت اکیڈمک اسکالر شپ حاصل کرنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز،ایسوسی ایٹ انجینئرز،گریجویٹ اسکالر تعلیم کے حصول کے بعد عملی زندگی میں اپنے خاندانوں کی کفالت اورپاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) ظفرعباسی نے اِس موقع پرکہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیرمیں 100طلبہ وطالبات کواسکالرشپ فراہم کررہی ہے۔پروگرام میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے طلباو طالبات میں فلسطینی رومال بھی پیش کئے گئے۔