Live Updates

اہلیان لاہور و قصور کے لئے خوشخبری۔۔۔۔۔شاہراہوں کی تعمیر و صوبہ کی ترقی کا مشن جاری

لاہور تا قصور دو رویہ سڑک کو مکمل کر دیا گیا. ڈرین کی تعمیر کا کام جاری

پیر 29 اپریل 2024 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سڑکیں بحال۔۔پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت سٹرکوں کی بحالی و بہتری کے حوالے سے کہا کہ اہلیان لاہور و قصور کے لئے شاہراہوں کی تعمیر و صوبہ کی ترقی کا مشن جاری ہے۔لاہور تا قصور دو رویہ سڑک کو مکمل کر دیا گیا.ڈرین کی تعمیر کا کام جاری ہے انہوں نے واسا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واسا ڈرین بنانے کے کام کو جلد مکمل کرے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 33 کلومیٹر لمبی شاہراہ پر 7744 ملین روپے لاگت آچکی ہے۔

(جاری ہے)

14 کلومیٹر دودریہ سڑک کا حصہ لاہور میں ہی. جبکہ 19 کلومیٹر دارویہ سڑک کا حصہ قصور میں ہی. دو رویہ شاہراہ کی بدولت عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہناتھا کہ شاہراہ کے اردگرد پودے لگا کر خوبصورتی و موسمیاتی تبدیلی کے مسلہ کے حل کی جانب قدم اٹھایا گیاہے۔سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ روڑ انفراسٹرکچر کے حوالے سے انقلاب برپا کرے گا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں. کے پی کے کی حکومت لڑنے اور الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کرے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات