گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ آمد، انکے والدافضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

پیر 29 اپریل 2024 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ(کولو تارڑ) گئے جہاں انہوں نے انکے والدسینئرسیاستدان افضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار تعزیت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افضل تارڑ مرحوم ایک بااصول اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے، مرحوم نے خلوص دل کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔