ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے

پیر 29 اپریل 2024 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر نے سوموار کے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن افسران کو سائلین کی درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ملک راشد نعمت نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کے جائز مسائل کو حل کیا جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہوں ۔ملتان کی طرح دیگر شہروں میں بھی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے حکم پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ دفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نے کھلی کچہری منعقد کی ،جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی۔ وہاڑی اور لودھراں میں بھی کھلی کچہری منعقد ہوئی اور لوگوں کے مسائل سن کر انکی دارسی کی گئی جبکہ عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئنداقدام قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :