غ*پاکستان بار کونسل کے چھ ممبران نے ججز کے خط کے معاملے پر اعلامیہ جاری کردیا

پیر 29 اپریل 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان بار کونسل کے چھ ممبران نے ججز کے خط کے معاملے پر اعلامیہ جاری کردیا ۔ پاکستان بار کونسل کے چھ ممبران نے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان بھر کے وکلاء اور ہم پاکستان بار کونسل اسلام اباد کیججز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی عدالتی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کو سزا دینے کے لیے فل کورٹ بنائی جائے۔فل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سنے اور فیصلہ کرے۔ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے درخواست ہے وہ آئین کی پاسداری کے لیے 30 اپریل کو سپریم کورٹ اکٹھے ہوں۔