لاہور ہائیکورٹ ، عام انتخابات میں فارم 45 اور47 کو محفوظ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 10 مئی تک ملتوی

پیر 29 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں فارم 45 اور 47 کو محفوظ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت درخواست گزار کے سینئر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث 10 مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے فضل الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ پیر کو دوران سماعت عدالت میں درخواست گزار کے سینئر وکیل پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے جونئیر وکیل کی استدعا پر کارروائی دس مئی تک ملتوی کردی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عام انتخابات کے فارم 45 اور فارم 47 کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے۔