نادرا کے دفاتر میں عوام کو درپیش مشکلات کی حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، مولانا عبدالقادر لونی

پیر 29 اپریل 2024 22:05

Jکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا عبدالروف نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولنا حافظ عبدالواحد ہاشمی ودیگر نے کہا کہ وزیر داخلہ بلوچستان میں نادرا کے دفاتر میں عوام کو درپیش مشکلات کی حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تمام وستاویزات ہونے کی باوجود عوام سالہا سال کمیٹیوں کی چکر لگا رہے ہیں لاکھوں آبادی پر مشتمل اضلاع کے لیے ایک نادرا آفس ودفاترکی وجہ سے دفاتر کی سامنے لمبی لمبی قطاریں، کئی روز طویل انتظار، ایجنٹ مافیا رشوت جیسے مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ دفاتر کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم کو رائج کرکے فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کو ان دفاتر کے چکر لگانے اور لمبی قطاروں کی زحمت سے چھٹکارہ دلایا جا سکے عام آدمی بھی با آسانی اس سہولت سے مستفید ہو سکے انہوں نے کہا کہ نادرا ب فارم جبکہ پاسپورٹ آفس پاسپورٹ بنوانے میں نت نئے اعتراضات لگا کر عوام کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں دفاتر کے باہر ایجنٹ عملے کی ملی بھگت سے رشوت لے کر کام کرتا ہے روزانہ سینکڑوں شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہیں اور کمیٹی ایک دو مہینے میں چند درجن افراد کو طلب کیا جارہا ہے اور پھر ان کو نمبر نہیں ملتے ہیں لیکن شناختی کارڈ کلیئر نہیں ہوتے ہیں وزیر داخلہ کارڈ کلیئرنس کے لیے مزید کمیٹیوں کو بنایا جائے تاکہ بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال کوجلد ممکن بنایا جا سکے تاکہ بلاک شدہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کے عمل تیز ہو جائے اور بلاک شدہ کارڈوں کی تصدیق کے لئے ایک ہفتے کاوقت دیا جائے انہوں نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈز والے بار بار نادرا سے رابط کرکے کبھی پی اے ، کبھی اے پی اے ، آئی ایس آئی ، آئی بی ، سپیشل برانچ ویرفیکشن کے نام پر تمام محکموں میں عوام در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں لیکن کہی پر بھی شنوائی نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ضعیف العمر افراد اور خواتین کو مہینوں سے خوار کیا جارہا ہی. انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نادرا کی سست روی کا نوٹس لے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کے بلاک شناختی کارڈز کو بحال کرے۔

متعلقہ عنوان :