د*نوشہرہ،برساتی سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے تین سالہ بچہ ڈوب کرجابحق

پیر 29 اپریل 2024 22:05

ؔ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) نوشہرہ جہانگیرہ تحصیل کے گاؤں ماسم خیل میں برساتی سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے تین سالہ بچہ ڈوب کرجابحق ماں اور آٹھ سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔اے سی جہانگیرہ کے مطابق برساتی ریلہ اچانک بارش کے دوران پہاڈی سلسلہ سے شروع ہوا جس نے تباہی مچادی ۔

(جاری ہے)

اے سی جہانگیرہ کے مطابق ریلے میں جابحق تین سالہ یعقوب ولد حاجی محمد کی نعیش تین کلومیٹر دور نہری خوڑ سے برآمد ہوئی۔اے سی جہانگیرہ کے مطابق فضل گل کی زوجہ اپنے آٹھ سالہ بیٹے سید فضل اور گود میں تین سالہ یعقوب کو ڈاکٹرسے چیک آپ کے بعد واپس گھر آرہی تھی کہ سیلابی ریلے میں بھنس گئے۔لوگوں نے آپنی مددآپ کے تحت جابحق بچے اور ان کی فیملی کو باحفاظت نکلا لیا۔

متعلقہ عنوان :