ّکرکٹ اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان کھلاڑی پریشان ہیں ، نوابزادہ میر شعیب زہری

کرکٹ کھلاڑی بنجر اور پتھریلی زمین پر کھیل کر اکثر زخمی ہو جاتے ہیں ، چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات

پیر 29 اپریل 2024 22:05

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سی سی ممبر و چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری سے کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک وفد کونسلر عبدالوحید دہوار کی قیادت میں ملاقات کی اور گزشتہ روز پیش ہونے والی کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ واقعہ پر چئیرمین میونسپل کمیٹی کو آگاہ کی اور کہا کہ بدقسمتی سے قلات جیسے تاریخی شہر میں کرکٹ اسٹیڈیم تک میسر نہیں قلات کے سپورٹس مین نوجوان کھلاڑی در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں گزشتہ روز کا دردناک واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں حکومت نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مواقع پیدا کرے قلات میں گزشتہ کئی سالوں سے آنے والی فنڈز کی تحقیقات کرے جو ہڑپ کی گئی ہیں اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان طبقہ کھیل کے میدان آباد کئے ہیں اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے قوم کے سفیر ہیں بد قسمتی سے کوئی حکومت بھی سپورٹس پر خاص توجہ نہیں دی ہیں جو آج ہمارے کرکٹ کھلاڑی بنجر اور پتھریلی زمین پر کھیل کر اکثر زخمی ہو جاتے ہیں کرکٹ اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان کھلاڑی پریشان ہیں میں نے خود کرکٹ اور فٹبال کھیل چکا ہوں یہ دن میں نے بھی دیکھے ہیں مجھے بھی ان کا احساس ہیں مگر بدقسمتی سے میرے اختیار محدود ہیں سپورٹس کے مد میں ہمیں ایک روپے تک نہیں ملتا اور ہر محمکہ کی اپنی زمداریاں ہیں لیکن میں بحثیت عوام کا خادم جو بھی میرے بس میں ہو چاہے وردی ہو فٹبال ہو یا سپورٹس کے دیگر ضروریات ہو میں نے آج تک یہ تعصب نہیں کی ہیں کہ یہ پی پی سے ہیں بی این پی سے جمعیت یا باپ پارٹی سے ہیں میں نے تمام سپورٹس مینوں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کی ہیں انشا ء اللہ ہمارے قلات کے جتنے بھی سپورٹس مین ہیں میرے تعاون ان کے ساتھ ہیں میں چئیرمین رہوں یا نہ رہوں میری خدمات انشاء اللہ جاری رہیں زخمی ہونے والی کھلاڑیوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا