اسلام آباد وائلڈ لائف کا مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے فیصلے پر اعتراض

مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ سے صوتی آلودگی پھیلے گی اور موٹرسائیکل پیٹرولنگ پرسکون فضا کیلئے غیر مناسب ہے،مراسلہ

پیر 29 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اسلام آباد وائلڈ لائف نے مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے وزارت داخلہ کے فیصلے پر اعتراض کردیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے وزارت داخلہ سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی اور وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق مارگلہ ہلز پر موٹرسائیکل پیٹرولنگ سے صوتی آلودگی پھیلے گی اور موٹرسائیکل پیٹرولنگ پرسکون فضا کیلئے غیر مناسب ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ٹریلز کی سکیورٹی کیلئے موٹرسائیکل پیٹرولنگ کے بجائے متبادل طریقہ اپنایا جائے۔وزیرداخلہ نے غیرملکی وزیٹرز سے موبائل اور نقدی چھینے جانے کے واقعے کے بعد موٹرسائیکل پیٹرولنگ کا اعلان کیا تھا۔