احتساب عدالت اسلام آباد نے راجہ پرویز اشرف و دیگر کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی

پیر 29 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے راجہ پرویز اشرف و دیگر کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کے موقع پر کہا کہ ابھی اڈیالہ جیل جانا ہے ، آئندہ سماعت پر دلائل دیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔