آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد

مختلف اضلاع تعینات پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اخراجات کیلئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری

منگل 30 اپریل 2024 02:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 06 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اخراجات کیلئے 11 لاکھ روپے جاری کرنے کی سکروٹنی کی گئی جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے فنڈز منظوری کے احکامات جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل محمد علی کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے جاری کئے گئے، شیخوپورہ کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد آفتاب کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی لاہور کے غازی اے ایس آئی امجد نصیر کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈی جی خان کے غازی کانسٹیبل محمد ہاشم کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ پی ٹی ایس فاروق آباد کے غازی اے ایس آئی امیر علی اور بہاولنگر کے غازی کانسٹیبل محمد یعقوب کو علاج معالجے کیلئے فی کس 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے فرض شناس اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام سینئر افسران اپنے اضلاع کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ انہیں میڈیکل سہولیات کی فراہمی یا کسی بھی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔