غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، سعودی عرب

منگل 30 اپریل 2024 11:33

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس وقت جنگ بندی اور غزہ کے شہریوں کی مشکلات کا حل فراہم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ ایس پی اے کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاسسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی بھی انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرخارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق اور حق خود ارادیت کے حوالے سے ان کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے حصول سے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ عرصے سے جاری جدوجہد کا خاتمہ ہوگا اور امن وسلامتی کے ذریعے تعاون و ترقی کے بہت سے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکا دوطرفہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک پہنچنے کےلیے ایک راستہ درکار ہے۔ مکمل جنگ بندی کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :