ہائبرڈ سیڈ کی ٹیکنالوجی کو عام کرنے سے گندم، کپاس و دیگر اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
منگل 30 اپریل 2024 13:44
(جاری ہے)
نیشنل سیڈڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اگر پاکستان کی 30من گندم کی فی ایکڑ پیداوار کو 50من پیداوار کا حصول ممکن بنا لیا جائے تو اس وقت 9ملین ہیکٹر پر گندم کی کاشت کو 6.5ملین ہیکٹر تک کر کے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد باقی بچنے والی 2.5ملین ہیکٹر زرعی اراضی دوسری فصلوں کی پیداوار کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے کر معیاری بیج کی تیاری اور ترسیل کے لئے اقدامات عمل میں لانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیڈاتھارٹی کے تحت معیاری بیج کی تیاری اور اس کو کاشتکار تک پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پرووائس چانسلر/ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد سرور خان نے کہا کہ معیاری بیج زیادہ پیداوار کا ضامن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں وفاقی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے سیڈ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت ماڈل سیڈ ریسرچ اور آؤٹ ریچ سٹیشن کو بلوچستان اور بالائی پنجاب میں قائم کیا جائے گا جس میں بہترین بیج پر تحقیق اور ٹیسٹنگ سہولیات کی بدولت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی فصلوں کی پیداوار کے جمود کو توڑنے کے لئے قابل عمل اور جدید رحجانات کو پروان چڑھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کی تیار کردہ گنے کی دو نئی اقسام کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عظیم خان نے کہا کہ ہم ہائبرڈ سیڈ ٹیکنالوجی میں دنیا کے مقابلے میں پیچھے ہیں جس کے لئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی۔ ڈاکٹر عرفان افضل نے کہا کہ مستحکم اکیڈیمیا انڈسٹری تعلقات، علم پر مبنی معیشت کے حصول اور زراعت کے میدان میں جدت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پبلک پرائیویٹ ماڈل کے نظام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ ڈنمارک آرہاؤس یونیورسٹی کی سینئر ریسرچر ڈاکٹر فیونا حے نے بیج میں نمی کے تناسب بارے سائنسی معلومات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین کراپ لائف پاکستان علی احمد، پاکستان ہائی ٹیک، ہائبرڈسیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد ملک، ڈاکٹر رابعہ فریدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید زراعت کی خبریں
-
غیرکاشتکارمافیازسے گٹھ جوڑ کرکے ہزاروں بوری بار دانہ خورد برد
-
کم پانی والے علاقوں میں کاشتکاروں کو باجرے کی کاشت کی ہدایت
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں اورترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے نمبر پرآگیا
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پاکستان اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدکی سویابین درآمد کر رہا ہے،ڈاکٹر اقراراحمدخان
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
-
فیصل آباد اورجھنگ میں کھجور کی اعلیٰ ترین قسم عجوہ اورعنبر کی آزمائشی پیداوار شروع
-
ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
-
دنیا کے مہنگے ترین اور خوبصورت آم کی کراچی میں کاشت
-
پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے بجلی کے اخراجات میں کمی ہوگی،ترجمان محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.