مظفرگڑھ،بیوی کو شک کی بنا پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

منگل 30 اپریل 2024 17:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) مظفرگڑھ میں بیوی کو شک کی بنا پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی۔بیوی کو شک کی بنا پر بیدردی سے قتل کرنے والے مجرم اللہ بخش کو عدالت ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو نے جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،جس کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔مجرم اللہ بخش کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں بیوی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔مذکورہ مجرم نے گزشتہ برس تھانہ محمودکوٹ کی حدود میں محض شک کی بنا پر اپنی بیوی کو بڑی بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔\378