کراچی پولیس کی کارروائی، 5 مبینہ سمگلرزگرفتار

منگل 30 اپریل 2024 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) موچکو پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث 5مبینہ سمگلرز کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق نان کسٹم پیڈ ڈیزل و دیگر سامان پسنجر بسوں اور آئل ٹینکر کے ذریعے بلوچستان سے کراچی سمگل کیا جارہا تھا۔برآمد شدہ سامان میں آ ئل ٹینکرسمیت5ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل جبکہ بسوں کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 178کارٹن، 13سولر کے انویٹر،5 ٹن غیر ملکی کپڑا،1400کلو تانبہ ، 11 بورے چھالیہ ،168 کارٹن رانی جوس اور 8125کلو خشک دودھ شامل ہے۔پولیس نےسمگلڈشدہ سامان و گاڑیوں کو تحویل میں لےکر مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے۔