پاک فوج کی کارروائی ،دریا میں لہروں کا شکار گاڑی اور ڈرائیور کو نکال لیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 20:57

میرعلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی سے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا گیا، دفاعی ذرائعکے مطابق تحصیل میرعلی میں دریائے ٹوچی عبور کرتے ہوئے دریا میں طغیانی کے باعث ایک ٹیوٹا ہایلکس گاڑی دریا کی تیز لہروں کا شکار ہوئی، پاک فوج کی مقامی یونٹ کی جانب سے بروقت امدادی کاروائی کر کے ڈرائیور کو باحفاظت دریا سے باہر نکال لیا گیا،اس کے بعد پاک فوج کی جانب سے ایکسویٹر کی مدد سے گاڑی کو بھی دریا سے نکال لیا گیا،پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی مشکل صورتحال اور خاطرات کے باوجود اس آپریشن کے ذریعے قیمتی انسانی جان کو بچایا ، مقامی لوگوں اور مشران نے پاک فوج کا بروقت امدادی کاروائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :